نرالا شہر
نرالا شہر
ایک نرالا شہر |
شہر کے اندر نہر |
نہر کے بیچ میں آگ |
آگ میں کالا ناگ |
ناگ کے اوپر پیڑ |
پیڑ کے نیچے بھیڑ |
بھیڑ کے سر پر مور |
مور مچائے شور |
دونوں شیر
ایک تھا تیتر ، ایک بٹیر |
لڑنے میں تھے دونوں شیر |
لڑتے لڑتے ہو گئی گم |
ایک کی چونچ اور ایک کی دم |
شاعر کا نام : صوفی غلام مصطفی تبسم
پیشکش : شعبۂ تحریر و پشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
منے رو لے
پتے کی بات
راجا رانی
پانچ چوہے