بہلاوا
رشتہ توڑ کے جانے والے |
مجھ کو چھوڑ کے جانے والے |
اب کی عید پہ |
مجھ کو جتنے کارڈ ملے ہیں |
ان کارڈوں میں |
سب سے پیارا |
سب سے اچھا |
پہلا کارڈ تمہارا ہے |
مجھ کو چھوڑ کے جانے والے |
ذرا کہو تو |
یہ کس اور اشارہ ہے ؟ |
شاعر کا نام : وصی شاہ
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان