نیا سال
نکھر کیو ں گیا آج سو رج کا نور |
کوئی بات تو آج ہو گی ضرور |
خوشی سی ہے چھائی ہو ئی دور دور |
سماں ہے سہانا نئے سا ل کا |
مبارک ہو آنا نئے سال کا!
زمانے نے کا ٹے مصیبت کے دن |
یہ راتیں خوشی کی یہ راحت کے دن |
مٹا رنج ، آئے مسرّت کے دن |
یہ پیارا زمانہ نئے سال کا |
مبارک ہو آنا نئے سال کا!
جو ہونا تھا پچھلے برس ہو چکا |
کوئی ہنس چکا اور کوئی رو چکا |
کو ئی پڑھ چکا اور کوئی سو چکا |
سنا ؤ فسانہ نئے سال کا |
مبارک ہو آنا نئے سال کا!
نئے سال کیا کر دکھا ؤ گے تم؟ |
کہو کس طر ح نام پاؤ گے تم؟ |
قدم آگے کیوں کر بڑھاؤ گے تم؟ |
کہ یہ ہے زمانہ نئے سال کا |
مبارک ہو آنا نئے سال کا!
دل و جاں سے پڑھنے میں محنت کرو ! |
ہر اپنے پرائے سے الفت کرو! |
اِدھر یا اُدھر دھیان تم مت کرو! |
یہی ہے ترانہ نئے سا ل کا ! |
مبارک ہو آنا نئے سال کا!
کتاب کا نام : پھولوں کے گیت
شاعر کا نام : اختر شیرانی
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان