پہیلیاں ( 61 تا 70 )
{61}
کالي کالي جھاڑيوں ميں |
کالے کالے ناگ |
لوگ پکڑ کے کچل ديں |
نہ سکيں وہ بھاگ |
{62}
ترساتے ہيں مدت سے |
موتي وہ زمانے کو |
ہنستے ہيں سلانے کو |
روتے ہيں جگانے کو |
{63}
بہتے سمندر موتي بہيں |
سوکھے سمندر ميں نہ رہيں |
تم نہ کہو تو ہم کہيں |
{64}
نيلے کپڑے ميں چاول بندھے |
دن کو تو گم ہوئے |
رات کو جا کر ملے |
{65}
ايک آئي گوروں کي فوج |
خاک ميں ديکھو ان کي موج |
صورت ان کي جھسے انڈا |
ہاتھ لگائو تو وہ ٹھنڈا |
{66}
در پر ديوار پر ہر جگہ کھڑي ہے |
اس کا نام پوشيدہ کلي ہے |
{67}
مولي جيسا قتلہ ہے |
اور وہي جيسا رنگ |
سمجھو تو بتا دو |
نہيں تو چلو ہمارے سنگ |
{68}
سرخ پوشاک پہن آئي ہوں |
کھو چل خاں کي لگائي ہوں |
کتنے درزي ابھي دکانوں پر |
کپڑے ديتے ہيں مجھ کو سي سي کر |
{69}
پاني جب اسے پلايا |
پيتے ہي مر گئي |
زندہ رہي تو کام |
کتنے ہي کر گئي |
{70}
کال ہے تو کالي ہے |
کالے کپڑے پيتي ہے |
للا شربت چيتي ہے |
پي پي کر ہي جيتي ہے |
جوابات:
{61}
جوں
{62}
ستارے
{63}
آنسو
{64}
ستارے
{65}
اولے
{66}
چھکلي
{67}
روپيہ
{68}
سرخ مرچ
{69}
آگ
{70}
جوں
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ہمدردی
ہماری گائے
ماں کا خواب
لالچ بری بلا ہے
پرندے کی فریاد