حضرت آیت اللہ العظمی حاج محمد فاضل لنکرانی
آپ 1310 ھجری شمشی کو اسلامی جمہوریہ کے مقدس شہر قم میں پیدا ہوۓ- آپ کے والد گرامی حضرت آیت اللہ فاضل(قدس سرہ) حوز ہ علمیہ قم کے ایک بزرگ عالم اور استاد العلماء تھے- والد ہ گرامی سادات مبرقع سے تعلق رکھتی تھیں-
آپ نے صرف تیرہ برس کی عمر میں ابتدائ تعلیم مکمل کی اور اعلی اسلامی علوم کے حصول کی خاطر حوز ہ علمیہ قم سے منسلک ہو گیے- آپ غیر معمولی ذہنی صلاہیتوں کی وجہ سے صرف چ ھہ سال کی مختصر مدت میںمقدمات اور سطح جیسے دقیق کورسز مکمل کرنے میں کامیاب ہو ۓ اور صرف انیس برس کی عمرمیں حضرت آیت اللہ العظمی بروحردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج(فقہ و اصول استدلالی) میں شریک ہوۓ- وہ کم سنی میں غیر معمولی فہم و فراست کے سبب طلبہ اور برزگ علما ء میں جلد ہی مقبول ہوگۓ- اعلی تعلیم حاصل کرتے وقت امام خمینی کے فرزند آیت اللہ سید مصطفی خمینی آپ کے ساتھیوں میں سے تھے-
آپ گیارہ برس تک حضرت آیت اللہ العظمی آقاۓ بروجردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج فقہ و اصول سے وابستہ رہے- 9 سال آیت اللہ العظمی امام خمینی رحم ۃ اللہ علیہ کے درس خارج میں شرکت کی- اس طرح انہوں نے ان دو عظیم علمی ہستیوں کے علم و حکمت سے بھر پور درس سے کسب فیض ک یا - بھترین استعداد اور مسلسل محنت اس بات کا سبب بنی کہ آپ صرف پچیس سال کی عمر میں درجۂاجتھاد پر فائز ہو گۓ- انہیں یہ اعلی مقام ان کے استاد عظیم الشان آیت اللہ بروجردی (رحم ۃ اللہ علیہ) کی تائید سے حاصل ہوا-
تالیفات
1- کتاب تفصیل الشریعہ (عربی)
2- حاشیہ بر کتاب عرو ۃ الوثقی(عربی)
3- نہایۃ التقریر(عربی)
4- کتاب الطھارۃمصباح الفق ہی محقق ہمدانی(عربی)
5- شرح فروعالاجتھاد و التقلید"" از کتاب عروۃ الوثقی(عربی)
6- کتاب الصوم(عربی)
7- کتاب القضاء(عربی)
8- المسائل المستحدثۃ(عربی)
9- رسالہ در حکم نماز در لباس مشکوک(عربی)
10- رسالہ در خلل حج و عمرہ(عربی)
11- الاحکام الواضحۃ(فتاوی عربی)
12- احکام الحجج، حاشیہ بر کتاب حج تحریر الوسیلۃ(عربی)
13- القواعد الفق ہیہ (عربی)
14- تقریرات الاصول- تقریرات درسی امام خمینی 5 جلدیں(عربی)
15- ت ب یان الاصول تقریرات درسی معظم لہ- 4 جلدیں(عربی)
16- تقریرات الاصول، تقریرات درسی آیت اللہ بروجردی(عربی)
17- رسالہ در قاعد ہ فراغ و تجاوز(عربی)
18- آپ کے تقریرات درس خارج اصول 8 جلدیں(فارسی)
19- رسالہ توضیح المسائل (فارسی، اردو)
20- مناسک حج (فارسی)
21- مدخل التفسیر در علوم قرآن(عربی)
22- تفسیر سورہ حمد(عربی)
23- تقیہ مداراتی(فارسی)
24- آئین کشورداری از دیدگاہ امام علی علیہ السلام
25- عصمت انبیاء
26- مجمع الفہارس مجموعہ فہرست بحار الانوار، الغدیروالمیزان
27- اہل بیت یا چہر ہ ھای درخشان در آیۃ تطھیر
28- آئمۂ اطھار(عربی) یا پاسداران وحی در قرآن کریم(اس کتاب کو آیت اللہ اشراقی کے ساتھ مل کر تحریر کیا)
29- مناسک الحجج
30- استفتاءات حول الحج
31- جامع المسائل(مجموعہ استفتاءات)