عراق: زائرين حسيني کي حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کار تعيينات
![عراق: زائرین حسینی کی حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کار تعیینات](https://img.tebyan.net/big/1392/08/602391511172251092552049210312015014319617762.jpg)
عراق کے ايک سيکورٹي کمانڈر نے کہا ہے کہ اس سال عاشورا کے دن زائرين حسيني کي حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کاروں کو تعيينات کيا جائے گا- العالم کي رپورٹ کے مطابق " الفرات الاوسط " آپريشن کے علاقائي کمانڈر " جنرل عثمان الغانمي " نے اپنے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ عراق کي فضائي افواج بھي سيکورٹي کے امور ميں اسٹينڈ بائي کے طور پر حاضر رہے گي- عراق کے اس سيکورٹي کمانڈر نے دہماکہ خيز مواد کا پتہ لگانے والے انسٹومينٹز کے استعمال ، زائرين حسيني کے درميان سيکورٹي اہل کاروں کي موجودگي ، زائرين کي حفاظت کے لئے خفيہ معلومات کي فراہمي اور دھشتگردانہ سرگرميوں کے خلاف مہم کو جديد نہج پر لانے کے لئے اقدامات کي خبر دي ہے- " جنرل عثمان الغانمي " نے سيکورٹي اہل کاروں کے ساتھ شہريوں اور زائرين امام عالي مقام کے تعاون کو ضروري قرار ديا- ہرسال مذہبي مناسبتوں منجملہ محرم الحرام کے پہلے عشرے ، اربعين حسيني ، نيمہ شعبان اور ديگر مذہبي مراسم ، دھشتگردوں کي توجہ کا مرکز رہتے ہيں اور ان ايام ميں دھشتگرد عناصر بے گناہ شہريوں اور زائرين حسيني کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہيں اور انہيں خاک و خون ميں غلطاں کرتے ہيں-
متعلقہ تحریریں:
ميانمار ميں انسانيت سوز مظالم
سعودي عرب ميں خواتين کے حقوق کي پامالي