حضرت امام صادق عليہ السلام کي بڑائي
اہل سنت علماء کا امام صادق عليہ السلام کے علم کا اعتراف
ابوحنيفہ : ميں نے ہرگز جعفر بن محمد سے فقيہ تر کسي کو نہيں ديکھا ہے - وہ امت مسلمہ کے ايک بہت بڑے عالم ہيں -
ميں نے سلام کيا اور منصور کے اشارے کے ساتھ بيٹھ گيا - منصور نے ان کي طرف نگاہ کي اور کہا : يہ ابوحنيفہ ہے - (١)
انہوں نے جواب ديا : جي مجھے معلوم ہے - اس کے بعد منصور نے ميري طرف صورت کي اور کہا : اے ابوحنيفہ اپنے مسائل کو ابوعبداللہ عليہ السلام کے سامنے پيش کرو - ميں جو مسئلہ بھي پوچھتا وہ جواب ديتے - تمہارا عقيدہ اس بارے ميں يہ ہے ، اھل مدينہ کا عقيدہ وہ ہے اور ہمارا عقيدہ اس طرح ہے - بعض مسائل ميں وہ ہمارے ساتھ متفق تھے جبکہ بعض ميں اہل مدينہ کے ساتھ متفق تھے اور بعض ميں دونوں سے اتفاق نہيں کرتے تھے - ميں نے ترتيب کے ساتھ چاليس کے چاليس مسائل کو بيان کيا جن کا انہوں نے جواب ديا - ابوحنفيہ جب يہاں پہنچے تو اشارے کے ساتھ انہوں نے امام صادق عليہ السلام سے کہا " لوگوں ميں سے عقلمند ترين فتوے اور فقھي مسائل ميں لوگوں کے اختلاف سے سب سے زيادہ آگاہ ہے - (٢)
ابوحنيفہ نے حضرت امام باقر عليہ السلام سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ حضرت امام صادق عليہ السلام سے بہت ساري احاديث نقل کي ہيں - کتاب الاثار ميں زيادہ تعداد ميں اس کي امام صادق عليہ السلام سے کي جانے والي روايات ديکھي جا سکتي ہيں - وہ خود امام صادق عليہ السلام کے بارے ميں کہتا تھا : ما رأيت أفقه من جعفربن محمد و أنّه آعلم الأمه؛ يعني ميں نے ہرگز جعفر بن محمد سے زيادہ فقہي تر نہيں ديکھا اور وہ حقيقي طور پر مسلمان امت کے بہت بڑے عالم ہيں - (٣)
حوالہ جات :
1- حيات فکري و سياسي امامان شيعه، رسول جعفريان، ص 327
2- سيره پيشوايان، مهدي پيشوايي، ص 350 و 351
3- حيات فکري و سياسي امامان شيعه، رسول جعفريان، ص 330
جاری ہے
شعبہ تحریر و پیشکش تبیان