ارادے
ايک بچہ-:
جواں ہو کے ميں خو ب محنت کروں گا تجارت کروں گا -تجارت کروں گا
دوسرا-:
ميں مفلس مريضوں کي خدمت کروں گا بنوں گا طبيب اور طبابت کروں گا
تيسرا-:
ميں انجينئر ي ميں مشقت کروں گا مشينوں کي ہر دم مرمت کروں گا
چوتھا-:
ميں قانون پڑھنے ميں محنت کروں گا عدالت ميں جا کر وکالت کروں گا
پانچواں-:
خدا اور نبي کي اطاعت کروں گا فقط اپنے مذہب کي خدمت کروں گا
چھٹا-:
ہوائي جہازوں کي خدمت کروں گا زمانے کي سير و سياحت کروں گا
ساتواں-:
برائي کو دنيا سے رخصت کروں گا ميں منصف بنوں گا عدالت کروں گا
آٹھواں-:
ميں پيدا زمانے کي دولت کروں گا زمانے ميں پھر عيش و عشرت کروں گا
نواں-:
نہ سستي کروں گا نہ عشرت کروں گا بنوں گا کسان اور زراعت کروں گا
دسواں-:
ميں پيدا کچھ ايسي لياقت کروں گا گورنر بنوں گا- حکومت کروں گا
گيارھواں-:
ميں مزدور کي طرح محنت کروں گا اور ابنائے انساں کي خدمت کروں گا
شاعر کا نام : اختر شيراني
پيشکش: شعبہ تحرير و پبشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
شملہ