زيارتي شہر کاشان ( حصّہ دوّم )
امامزاده شاهزاده عيسى و يحيى
اس امامزادے کي عمارت مسجد ابيانھ کے نزديک واقع ہے اور اس کے زيارت نامہ کے مطابق يہاں پر دو امامزادے دفن ہيں ۔ ايک کا نام شہزادہ عيسي اور دوسرے کا نام شہزادہ يحيي ہے ۔ محققين کا خيال ہے کہ اس کي عمارت چھٹي صدي ہجري قمري کي ہے اور صفوي طور کے آخر ميں ايک خيرہ خواہ خاتون کے ہاتھوں اس کي تعمير ہوئي ۔
امامزاده شاهزاده هادى
شہزادہ ھادي حضرت امام زين العابدين عليہ السلام کي اولاد ميں سے تھے ۔ ان کي آرامگاہ آران اور بيدگل کے درميان واقع ہے ۔ اس کا گنبد بلند اور کاشي کاري ہونے کي وجہ سے بےحد خوبصورت نظر آتا ہے ۔ اس آرامگاہ کي پہلي عمارت کو صوفيھ کے دور حکومت ميں تعمير کيا گيا ۔ مختلف ادوار ميں ہونے والي مرمت اور جديد تعميرات کي وجہ سے قديم عمارت ميں کافي حد تک تبديلي واقع ہوئي ہے ۔
امام زادہ شاہ عباس
يہ آرامگاہ مغرب ميں ليشتر کے مقام پر واقع ہے ۔ اس کا گنبد بڑا ہے اور اس پر تزئين و آرائش کا بہت عمدہ نمونہ پيش کيا گيا ہے ۔ اس امامزادے کے تعميراتي ڈيزائن اور انداز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس عمارت کي تعمير صفوي دور حکومت سے پہلے ہوئي تھي ۔
امازاده شاهيلان
يہ آرامگاہ بازار زرگر کاشان کے نزديک واقع ہے جہاں پر سليمان بن موسي بن جعفر عليہ السلام دفن ہيں ۔ اس عمارت کي تعمير سلجوقي طرز پر کي گئي ہے جس کے وسط ميں امام زادہ کي قبر واقع ہے ۔ اس آرامگاہ کي کاشي کاري کو کاشان کے تاريخي آثار کے ميوزيم ميں منتقل کر ديا گيا ہے ۔
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحريريں:
ايران کے صوبہ گيلان کي گمشدہ جنت
خليج فارس کے سواحل ( حصّہ دوّم)
خليج فارس کے سواحل
کچي اينٹوں سے بنا ايران کا سب سے بڑا گنبد
مٹي سے بني ايران کي بلند ترين عمارت