خداشناسی (آٹھواں سبق)
خداشناسی (چوتھاسبق)
خداشناسی (پانچواں سبق)
خدا شناسی (چھٹا سبق)
خدا شناسی (ساتواں سبق)
اللہ کی نعمتیں
خدا مہربان ہے اس نے ہمیں بہت سی نعمتیں دی ہیں ۔ ہوا پیدا کی تاکہ سانس لے سکیں ۔ پانی پیدا کیا تاکہ اسے پئیں اور اپنے آپ کو دھوئیں ۔ درخت اور جڑی بوٹیاں پیدا کیں تاکہ میٹھے اور خوش ذائقہ میوے کھائیں اور عمدہ غذائیں بنائیں ۔ اگر ہوا، پانی، درخت نہ ہوتے تو ہم کیسے زندہ رہتے ۔ خدا ہم پر بہت مہربان ہے کہ جس نے ہمیں یہ نعمتیں فائدہ حاصل کرنے کے لۓ عنایت کیں ۔ ہم بھی شفیق اور مہربان خدا سے محبت کرتے ہیں ۔ اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ خدا ہم پر مہربان ہے اور ہماری اچھائی اور ترقی چاہتا ہے ۔ ہم بھی اللہ تعالی کے دستور کی پیروی کرتے ہیں تاکہ ہمیشہ کے لۓ سعادت مند زندگی بسر کرتے رہیں ۔
سوالات:
1-کس طرح ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خدا ہم پر مہربان ہے ؟
2- خدا کا شکر کیوں ادا کریں ؟
3- اللہ تعالی کی پانچ نعمتوں کا نام بتائیے ؟
4- اگر سعادت مند ہونا چاہیں تو کس کے دستور پر عمل کریں ؟