11
اگر عورت اپنے شوہر کا دودھ ان لوگوں کو پلائے جن کا بیان ابھی بعد میں ہوگا تو اس کا شوہر اس کے لئے حرام نہیں ہوتا اگرچہ بہتر یہ ہے کہ احتیاط کریں۔ ١۔ عورت کے اپنے بہن بھائی ٢۔ اس کے چچا، ماموں اور خالہ ٣۔ اس کے چچا اور ماموں کی اولاد ٤۔ اس کا بھتیجا ٥ ۔ اس کے شوہر کا بھائی یا بہن ٦۔ عورت کا اپنا بھانجا یا شوہر کا بھانجا ٧۔ اس کے شوہر کا چچا، پھوپی، ماموں اور خالہ ٨۔ شوہر کی دوسری بیوی کی اولاد کی اولاد۔
|