22
اگر انسان کسی شخص کو اجیر بنائے اور شرط کرے کہ اس کا خرچ یہ ادا کرے گا تو اگر یہ اپنی شرط پر عمل کرتا رہے اور اس کا شمار اس کے ہاں کھانے والوں میں ہو تو اس کا فطرہ بھی دے۔ البتہ اگر یہ شرط کرے کہ اس کے خرچ کا کچھ حصہ یہ دے گا اور مثلا ً خرچ کے لئے اسے کچھ رقم دیتا رہا ہو تو اس پر فطرہ دینا واجب نہیں۔
|