11
وہ عورت جس کا شوہر اسے خرچ دیتا ہے یا دیتا تو نہیں لیکن یہ اسے دینے پر مجبور کرسکتی ہے ۔ وہ زکواۃ نہیں لے سکتی۔
|
12
وہ عورت جس نے کسی سے متعہ کیا ہو اگر فقیر ہو تو اس کا شوہر اور دوسرے لوگ اس کو زکواۃ د ے سکتے ہیں البتہ اگر اس کے شوہر نے عقد کے ضمن میں شرط کی تھی کہ اس کا خرچہ دے یا کسی اور وجہ سے خرچ دینا اس پر واجب ہو جائے تو جب وہ عورت کے اخراجات دے سکتا ہے یا عورت اس کو دینے پر مجبور کرسکتی ہے تو وہ زکواۃ نہیں لے سکتی۔
|
13
بیوی اپنے فقیر شوہر کو زکواۃ دے سکتی ہے اگرچہ شوہر وہ زکواۃ اپنی بیوی پر ہی خرچ کرے۔
|
14
سیّد غیر سّید کی زکواۃ نہیں لے سکتا البتہ اگر خمس اور دیگر وجوہات اس کے اخراجات کے لئے کافی نہیں اور وہ زکواۃ لینے پر مجبور ہو تو پھر غیر سّید کی زکواۃ لے سکتا ہے البتہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو صرف روزانہ کے خرچ کی مقدار لے کہ جس کے لینے پر مجبور ہے۔
|
15
جس شخص کے متعلق معلوم نہیں کہ سّید ہے یا نہیں تو اسے زکواۃ دے سکتے ہیں۔
|